مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے مطابق اکتوبر کے مہینے میں 2 لاکھ 20 ہزار سے زائد مہاجرین بحیرہ روم عبور کر کے یورپ میں داخل ہوئے ہیں جو کہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے ترجمان نے بتایا صرف اکتوبر کے ایک مہینے کے دوران آنے والے مہاجرین کی تعداد گزشتہ سال کی کل تعداد کے برابر ہے۔ اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق ان مہاجرین میں سے 2 لاکھ 10ہزار سے زائد پناہ گزین یونان پہنچے جبکہ 8 ہزار مہاجرین دوسرے ممالک میں داخل ہوئے۔ رواں برس اب تک یورپ پہنچنے والے کل مہاجرین کی تعداد 7 لاکھ 44 ہزار ہو چکی ہے۔ ادھر ترک حکام نے بتایا ہے کہ یونان کے جزیرہ میدیلی جا نے کے خواہشمند تارکین وطن کی3کشتیاں بحیرہ ایجئین سے گزرتے ہوئے ڈوب گئیں جس دوران 3 بچوں سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ قریب گزرتے مال بردار بحری جہاز کے عملے نے بچوں اور عورتوں سمیت 100 سے زائد افراد کو بچا کر جہاز میں سوار کر لیا۔ ادھر کابل میں افغان صدر اشرف غنی کے نائب ترجمان ظفر ہاشمی نے کہا جرمنی سے بے دخل کر دیے جانے والے تمام ایسے افغان باشندوں کو ملک واپس بلا لیا جائے گا جن کی پناہ کی درخواست مسترد کر دی جائیں گی۔
اقوام متحدہ کے مطابق اکتوبر کے مہینے میں 2 لاکھ 20 ہزار سے زائد مہاجرین بحیرہ روم عبور کر کے یورپ میں داخل ہوئے ہیں جو کہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔
News ID 1859325
آپ کا تبصرہ